
جامعہ فیضان الرشاد میں آپ کا استقبال ہے
الحمدللہ جامعہ فیضان الرشاد، تماپور اپنے قیام 2011 سے آج تک ملتِ اسلامیہ کے نونہالوں کو قرآنِ کریم علومِ دینیہ اور بہترین اخلاق و کردار سے آراستہ کرنے کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ اس ادارے سے بڑی تعداد میں بچے دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان کی دینی و اخلاقی تربیت کا سلسلہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسلسل جاری ہے۔
جامعہ فیضان الرشاد تماپور میں خوش آمدید
الحمدللہ جامعہ فیضان الرشاد تماپور کا قیام 2011ء میں دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور کے اکابر علماء کرام کی نگرانی اور سرپرستی میں عمل میں آیا۔ اپنے قیام سے آج تک یہ ادارہ قرآن و سنت کی تعلیم، دینی تربیت، اعلیٰ اخلاق اور معیاری عصری تعلیم کے ذریعے ملتِ اسلامیہ کی نئی نسل کی بہترین رہنمائی اور کردار سازی میں مصروفِ عمل ہے۔
ہمارا مقصد ایسے باکردار باعمل اور باصلاحیت افراد تیار کرنا ہے جو دین و دنیا دونوں میدانوں میں امت کا سرمایہ ثابت ہوں۔
آپ کی دعائیں تعاون اور سرپرستی اس مبارک مشن کو مزید وسعت دینے کا ذریعہ ہیں۔ آئیے اس عظیم دینی و تعلیمی خدمت میں ہمارا ساتھ دیجیے اور اپنے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی اور صدقۂ جاریہ کا سرمایہ جمع کیجیے۔


Our Services
ہمارے دینی و تعلیمی سفر کا حصہ بنیے۔ ہمارے تعلیمی پروگراموں تعمیراتی منصوبوں اور فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ ہوں اور اپنے تعاون کے ذریعے باعلم اور باکردار نسل کی تعمیر میں شریک ہوں۔
تعلیمی نظام


حفظِ قرآن کا معیاری نظام عصری تعلیم کے ذریعے ایسی باصلاحیت باکردار اور باعمل نسل کی تربیت جو علم تقویٰ اور قیادت کی صلاحیتوں سے آراستہ ہو کر امت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے سکے۔




تعمیراتی منصوبہ
آئیے مسجد و مدرسہ کی تعمیر کے ₹60 لاکھ کے اس عظیم منصوبے میں شریک ہو کر صدقۂ جاریہ کا حصہ بنیے اور علمِ دین کی اشاعت میں اپنا قیمتی کردار ادا کیجیے۔
اپنے عطیات کے ذریعے مسجد و مدرسہ کی تعمیر طلبہ کی دینی و عصری تعلیم اور ہمارے فلاحی و تعلیمی منصوبوں کی ترقی میں شریک ہوں اور اپنے لیے دنیا و آخرت کا بہترین سرمایہ جمع کیجیے۔
Donation Opportunities
Gallery Section
Explore our ongoing projects and community engagement through visuals.













Jamia Faizanur Rashad has transformed my understanding of Islam through its dedicated scholars and comprehensive programs.
Ali Khan
